عثمان ڈار

ضلع ساہیوال اور سیالکوٹ میں40ارب روپے کے ترقیاتی کام ہوں گے، عثمان ڈار

لاہور(عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نےکہا کہ پنجاب کے ضلع ساہیوال اور سیالکوٹ میں40ارب روپے کے ترقیاتی کام ہوں گے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مالی امداد کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے، ساہیوال اور سیالکوٹ میں40ارب روپے کے ترقیاتی کام ہوں گے۔ سیالکوٹ میں15ارب روپے کے منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نکاسی آب، سینی ٹیشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق منصوبے مکمل ہوں گے۔ پارکس کا قیام اور شہر کی خوبصورتی کے منصوبے بھی معاہدے کا حصہ ہیں۔

مالی امداد کی فراہمی کے معاہدوں پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے شکر گزار ہیں۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کا بھی سیالکوٹ کو ترجیح دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، سیالکوٹ کی عوام سے کیے ہوئے وعدوں کی تکمیل ہر صورت ممکن ہوگی۔ واضح رہے کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے پنجاب کے 2اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کا معاہدہ طے پاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں