حج

ضروری اجازت نامے کے بغیر حج غیرقانونی ہے،سعودی عرب

ریاض(عکس آن لائن )سعودی وزارت حج وعمرہ نے مملکت میں مقیم تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ ضروری اجازت نامے کے بغیر حج کی ادائیگی غیرقانونی ہے جبکہ اس کی خلاف ورزی پر بھاری سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی پر 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنیوالے تارکین وطن کو 6 ماہ جیل کی سزا ہوگی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے والے تارکین وطن کے 10 سال تک ملک میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں