صوفیہ احمد

صوفیہ احمد کابچوں اور خواتین سے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے بچوں اور خواتین سے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایسے دلخرش واقعات کی روک تھام کیلئے درندوں کو نشان عبرت بنائے ۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بچوں اور خواتین سے جنسی زیادتی کے واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد لمحہ فکریہ ہے لیکن حیرانی ہے کہ ایسے واقعات کے تدارک کیلئے کوئی پیشرفت نہیں کی جارہی ۔ حکومت کوچاہیے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے پہلے سے موجود بوسیدہ قوانین میں فی الفور ترامیم کرے اور انہیں موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق ترتیب دے کر سپیڈی ٹرائل اور ایسے واقعات کے درندوں کو نشان عبرت بنانے کی سزائیں تجویز کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں