عظمی بخاری

صوبے کا چیف ایگزیکٹیو کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑارہا ہے دوسری طرف عملدرآمد کیلئے فوج بلائی گئی ہے’ عظمیٰ بخاری

لاہور(عکس آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بزدار صاحب آپ دو دن تونسہ اور ڈی جی خان میں کورونا پھیلاتے رہے ہیں،صوبے کا چیف ایگزیکٹیو کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑارہا ہے دوسری طرف پنجاب میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج بلائی گئی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عقل سے پیدل اور ناسمجھ لوگ قوم پر مسلط کردئیے گئے ہیںان لوگوں نے جاہلیت اور نااہلی میں اعلی درجے کی ڈگریاں بنی گالہ یونیورسٹی سے حاصل کی ہیں،بنی گالہ یونیورسٹی میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم کرنے کے خصوصی کورس کرائے جاتے ہیں،یہ عجیب منطق ہے سرکاری اجتماعات میں کورونا چھٹی پر اور اپوزیشن کے پروگرامز سے کورونا پھیلتا ہے ،

شہبازشریف نے جیل سے نکلتے ہیں تمام پارٹی کارکنوں کوکورونا ایس او پیز کی پابندی لازمی بنانے کی ہدایات جاری کیں،مریم نواز نے این اے 249کا دورہ بھی کورونا کی باعث منسوخ کیا،اسد عمر،مراد سعید،علی زیدی اور گورنر سندھ این اے 249میں اپنے امیدوار کی مہم چلاتے رہے جس ملک کا وزیراعظم ماسک نہیں پہنتا وہ عوام کو ماسک کا پابند کررہا ہے ،جب حکمران خود ہی اپنے رولز کی خلاف ورزی کریں گے تو عوام سے رولز کی پابندی کی امید کیسے رکھیں؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں