ڈاکٹر جمال ناصر

صوبائی وزیر صحت کے دو ہسپتالوں کے اچانک دورے

لاہور (عکس آن لائن )صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، پنڈی بھٹیاں اور گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال، لاہور کے اچانک دورے کئے اور ایمرجنسی، میڈیکل وارڈ، کارڈیالوجی اور ریڈیالوجی شعبہ جات میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصردونوں ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال دیکھ کر اور لیبارٹری میں عدم دستیاب سہولتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنا عین عبادت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کو جدید، معیاری طبی علاج کی فراہمی انکا بنیادی حق ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا کہ ہسپتالوں کے اچانک دورے مریضوں کو بہتر علاج کی فراہمی میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری صحت علی جان خان پنجاب بھر کے ہسپتالوں کے دورے کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں