اقدامات

صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے84کروڑ 20لاکھ روپے جاری

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں

صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 84کروڑ 20لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے

ہیں۔حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں اس ڈویژن کیلئے ایک ارب 16کروڑ69لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے نیشنل بزنس ڈیویلپمنٹ پروگرام کے لیے 25کروڑ،

بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لیے 11کروڑ،

سیالکوٹ پراڈکٹ ڈیویلپمنٹ سینٹر کے لیے 10 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں