اشرف بھٹی

صنعتوں کی طرح تاجروں کو بھی بجلی کے نرخوں میں رعایتی پیکج دیا جائے’ اشرف بھٹی

لاہور(عکس آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراشرف بھٹی نے حکومت کی جانب سے صنعتوںکیلئے بجلی کے رعایتی پیکج کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا لاک ڈائون سے متاثرہ تاجروںکو ریلیف دینے کیلئے بھی اسی طرز پر رعایت دی جائے ،ناساز حالات کی وجہ سے کاروبار میں شدیدمندی کا رجحان ہے اور تاجروںکیلئے کاروبار چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ہمیںخوشی ہے کہ حکومت کی جانب سے صنعتی شعبے کو ریلیف دیا گیا ہے.

لیکن اس کے ساتھ معیشت میں حصہ ڈالنے والے چھوٹے شعبوں کوبھی شامل کرنا چاہیے تاکہ معیشت کا پہیہ اپنی پوری رفتارسے گھومے جس کے مجموعی طور پر مثبت اثرات ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس اور مہنگائی کی شدید لہر کی وجہ سے ہر طرح کا کاروبار شدید مندی کا رجحان ہے اور تاجرادائیگیاں کرنے سے بھی قاصر ہیں ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ تاجروں کو بھی بجلی کے بلوںمیں پچاس فیصد رعایت دی جائے تاکہ ان کے اخراجات میں کمی ہوسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں