صنعتوں

صنعتوں کو کم از کم تین ماہ کا مارک اپ معاف کرنے کامطالبہ

فیصل آباد(عکس آن لائن)آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن نے سٹیٹ بنک سے صنعتوں کو کم از کم تین ماہ کا مارک اپ معاف کرنے کامطالبہ کردیاہے۔ایسوسی ایشن کے چیئر مین چوہدری محمد نوازکاکہناتھاکہ صنعتیں کروناوائرس سے پیداشدہ صورتحال کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کی وجہ سے ملک بھر میں غیرمعمولی تجارتی و معاشی صورتحال پیدا ہوئی ہے، کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں، ایکسپورٹ آرڈرز کینسل ہورہے ہیں جبکہ مارکیٹوں میں گاہک نہیں ہے، ایسے میں اگر سٹیٹ بینک آف پاکستان صنعتوں کو تین ماہ کا مارک اپ معاف کردیتا ہے تو یہ بہت بڑا ریلیف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کروناوائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت سے بھرپور تعان کررہی ہے، صنعتکاروں کی حتی الامکان کوشش ہے کہ مشکل حالات کے باوجود لوگوں کو بے روزگار نہ کیا جائے چنانچہ سٹیٹ بینک آف پاکستان بھی تین ماہ کے لیے مارک اپ کی چھوٹ دیکر صنعتی شعبہ کو سپورٹ کرسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں