عالمی ادارہ صحت

صرف ماسک پہننے سے کورونا وائرس سے بچا نہیں جا سکتا،عالمی ادارہ صحت

نیو یارک (عکس آن لائن ) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے کہا ہے کہ صرف ماسک پہننے سے کورونا وائرس سے بچا نہیں جا سکتا۔ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس ادہانوم نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سماجی فاصلے، ہاتھ صاف رکھنے اور پبلک ہیلتھ کو بھی یقینی بنایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ، دکانوں اور مجمع میں ماسک پہنیں، کلینکوں میں کام کرنے والا عملہ ماسک پہنے جب کہ 60 برس سے زائد عمر کے افراد اور بیمار افراد میڈیکل ماسک پہنیں۔ ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ کپڑے کے ماسک ایسے تیار کیے جائیں جن کی 3 تہیں ہوں۔انھوں نے بتایا کہ کاٹن، پولی پروپائلین اور پولی ایسٹر پولی پروپائلین کے ماسک بنائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں