حلیم عادل شیخ

صرف زبان ہے جسے جرم بنا دیا گیا، حلیم عادل شیخ

کراچی (عکس آن لائن)پی ٹی آئی رہنما، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس صرف زبان ہوتی ہے، جسے جرم بنا دیا گیا ہے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے یہ بات کہی ہے۔انہوںنے کہا کہ میری بچی کی شادی تھی جس میں میرے گھر پولیس گھس آئی۔

حلیم عادل شیخ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی ایک ٹیم کورٹ اور ایک ٹیم پولیس کے ذریعے ہمیں مصروف رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہوئے بلدیاتی الیکشن کو ہم نہیں مانتے، سعید غنی کے بھائی کے فارم 11، 12، 13میں فرق ہے، اس پر انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔پی ٹی آئی رہنما، سندھ اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف نے کہا کہ ہماری 85سے 100کے درمیان سیٹیں چھینی گئی ہیں جس پر الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں