شازیہ مری

صدر کی طرف سے اسمبلی کا اجلاس نہ طلب کرنا آئینی عمل سے انحراف ہے ، شازیہ مری

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ صدر کی طرف سے اسمبلی کا اجلاس نہ طلب کرنا آئینی عمل سے انحراف ہے ،صدر آئین کا احترام نہ کرکے اپنی میراث تباہ کر رہے ہیں ، صدر آئین پر عمل کرے یا صدارتی منصب چھوڑ دیں ۔

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ آمر ضیاء نے آئین سے جو شک نکالی اسے ایک جمہوری حکومت نے بحال کیا، ضیاء نے الیکشن کے 30 دن پورے ہونے تک اجلاس بلانے کی شک ہی نکال دی تھی۔ شازیہ مری نے کہاکہ 18 آئینی ترمیم کے بعد صدر 21 دن کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے۔

شازیہ مری نے کہاکہ آج پھر صدر علوی آمر ضیاء کی سوچ پر عمل پیرا ہوکر آئین سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔شازیہ مری نے کہاکہ صدر آئینی بحران پیدا کرکے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں