واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو نو منتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے کچھ گھنٹے قبل واشنگٹن چھوڑ دیں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے ہی فلوریڈا میں اپنے مارالاگو کلب منتقل ہو جائیں گے۔ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ جوبائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ٹرمپ نے بائیڈن کو اقتدارسونپنے کا وعدہ کیا لیکن بائیڈن کو ابھی تک انتخابات میں جیت کی مبارکباد نہیں دی۔خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 306 جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹس حاصل کیے تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پھلوں، سبزیوں پر مشتمل غذائیں پروسٹیٹ کینسر میں مفید قرار
- ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- پاک سوزوکی نے سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 85 ہزار سے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی
- پٹرولیم لیوی کی مد میں سالانہ وصولیوں میں 100 فیصد اضافہ