عارف علوی

صدر مملکت کی جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے آرمی کے جوانو ں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔صدر مملکت نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار افسوس کیا اورشہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔انہوں نے غمزدہ خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں