شازیہ مری

صدر زرداری کے ویژن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (عکس آن لائن)پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے ویژن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے۔

ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو چاہتےہیں امیروں کوملنےوالی مراعات غریبوں کو ریلیف میں تبدیل ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام چاہتی ہے۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ صوبوں کا آئینی حق ہے، کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، کسان ملک کو خوراک کی پیداوار میں خود کفیل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں