شازیہ مری

صدر آصف علی زرداری کی راہنمائی کو مشکلات سے نجات حاصل کریگا ، شازیہ مری

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی راہنمائی کو مشکلات سے نجات حاصل کریگا ۔

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ کوئی ملک کوئی قوم نہیں چاہتی کہ قرضوں کی زنجیروں میں جکڑے رہیں ،بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے خارجہ امور کو نئی سمت دی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل ہماری قومی ضرورت ہے ۔

شازیہ مری نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویڑن کے تحت 17 وزارتیں ختم کرکے غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔شازیہ مری نے کہاکہ عالمی مالیاتی ادارے اس حقیقت کو مد نظر رکھیں کہ موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان میں تباہی مچائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں