الیکشن کمیشن

صدارتی انتخاب کے امیدوار پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ایک پولنگ ایجنٹ نامزد کیا جاسکتا ہے ، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (عکس آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہاہے کہ صدارتی انتخاب کے امیدوار پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ایک پولنگ ایجنٹ نامزد کیا جاسکتا ہے ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب رولز مجریہ 1988 کے رول 15 کے تحت صدارتی انتخاب کے امیدوار پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ایک پولنگ ایجنٹ نامزد کر سکتے ہیں جو کہ پولنگ کے عمل اور گنتی کے عمل کا مشاہدہ کریگا۔ اور اس ضمن میں امیدوار متعلقہ پریذائیڈنگ افسر کو تحریری طور پر مطلع کریگا۔

ترجما ن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر/ ریٹرننگ افسر برائے صدارتی انتخاب نے صدارتی انتخاب رولز 32 کے تحت ہدایات جاری کی ہیں کہ صدارتی انتخاب 2024 میں حصہ لینے والے تمام امیدواران پولنگ ایجنٹ کی نامزدگی کے وقت اس بات کو مدِ نظر رکھیں گے کہ پولنگ ایجنٹ متعلقہ ایوان یا اسمبلی کا ممبر ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں