مولانا فضل الرحمن

صالح العاروری کی شہادت سے فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو تقویت ملے گی، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد(عکس آن لائن )جمعیت علمائے اسلامی (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حماس کے نائب الشیخ صالح العاروی کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس رہنما صالح العاروری کی اسرائیلی ڈرون حملے میں شہادت سے دل رنجیدہ اور غمزدہ ہے

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ شیخ صالح کی شہادت سے فلسطینی بھائیوں کی جدوجہد آزادی کو تقویت ملے گی ، شیخ صالح کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں صف آرا حماس اور فلسطینی بھائیوں کے ساتھ پوری پاکستانی قوم شانہ بشانہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی جارحیت پر نام نہاد انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی ان کی دوغلی پالیسی کی عکاس ہے،فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی پر مغرب برابر کامجرم ہے، بچوں ،عورتوں اور بوڑھوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں