شیڈول بینکوں

شیڈول بینکوں کے مجموعی کھاتوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 15.01 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) شیڈول بینکوں کے مجموعی کھاتوں کی تعداد میں گزشتہ ایک سال کے دوران 15.01 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بنک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مئی 2020 ء کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم ایک کروڑ،54 لاکھ، 80 ہزار،920 ملین روپے ریکارڈکیا گیا، جو گزشتہ سال مئی کے اختتام پر ریکارڈ حجم سے 15.01 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال مئی کے اختتام پر شیڈول بنکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کاحجم ایک کروڑ، 34 لاکھ، 59 ہزار،780 ملین روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق اپریل 2020ء کے مقابلے میں مئی میں شیڈول بینکوں کے ڈیپازٹس میں 6.94 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔ اپریل کے اختتام پر شیڈول بنکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کاحجم ایک کروڑ،44 لاکھ،75 ہزار،797 ملین روپے ریکارڈکیا گیا۔ مئی 2020 کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم ایک کروڑ،54 لاکھ، 80 ہزار،920 ملین روپے رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں