قرضوں کی شرح

شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کی شرح میں 4.12 کی بڑھوتری

اسلام آباد (عکس آن لائن) شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کی شرح میں گزشتہ ایک سال کے دوران 4.12 کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جنوری 2020ء کے اختتام پرشیڈول بنکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 81 لاکھ 64 ہزار347 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو31 جنوری 2019ء کے مقابلے میں 4.12 فیصد زیادہ ہے،

جنوری 2019ء کو شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 78 لاکھ 40ہزار 684 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔مالی سال 2019-20 ء کے دوران شیڈول بنکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں 0.83 فیصد اضافہ ریکارڈٖ کیا گیاہے۔

30 جون 2019ء کو شیڈول بنکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 8096771 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ 31 جنوری کو شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 81 لاکھ 64 ہزار347 ملین روپے رہا یوں سات ماہ کے عرصہ میں مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں 0.83 فیصد کی بڑھوتری ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں