قرضوں کی شرح

شیڈولڈ بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کی شرح میں 4.12 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) شیڈولڈ بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں (ایڈوانسز) کی شرح میں گزشتہ ایک سال کے دوران 4.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جنوری 2020 ء کے اختتام پر شیڈولڈ بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 81 لاکھ 64 ہزار47 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو جنوری 2019 ء کے مقابلے میں 4.12 فیصد زیادہ ہے، جنوری 2019ء میں شیڈولڈ بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 78لاکھ 40 ہزار684 ملین روپے ریکارڈ کیا گیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2019ء میں شیڈولڈ بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 81 لاکھ 57ہزار816 ملین روپے ریکارڈ کیا گیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں