شیخ رشید

شیخ رشید 70 برس کے ہوگئے ،کل جمعہ کو سالگرہ کا کیک کاٹیں گے

جہانیاں(عکس آن لائن) سیاسی پیش گوئیوں سے شہرت حاصل کرنے والے ملک کے معروف سیاستدان وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد70برس کے ہوگئے وہ اپنی سالگرہ6نومبرجمعہ کو منائیں گے۔

شیخ رشید احمد 1950ءمیں راولپنڈی میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنا سیاسی سفر تحریک استقلال سے شروع کیا،1985ءکے غیر جماعتی الیکشن میں ممبر قومی اسمبلی بنے،1988ءمیں پیپلز پارٹی کے ٹکاخان کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔90ء،93 اور97میں ایم این اے بنے نواز شریف کی کابینہ میں شامل رہے۔

2002ءمیں پرویز مشرف کے مداحوں میں شمار ہونے لگے اور آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر ق لیگ میں شامل ہو گئے۔بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی اپنی ہر پریس کانفرنس میں شیخ رشید احمد کو ہدف تنقید ضرور بناتے ہیں ،واضح رہے کہ 2008ءکے الیکشن میں مخدوم جاوید ہاشمی نے شیخ رشید کو شکست دی تھی۔

2013ءمیں ممبر قومی اسمبلی بنے جبکہ2018ءمیں الیکشن جیتنے کے بعد انہیں تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر ریلوے بنایا گیا ۔شیخ رشید احمد کی وجہ شہرت ان کا سیاست میں عوامی انداز،سیاسی پیش گوئیاں،لال حویلی اور مختلف اسکینڈلز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں