شیخ رشید احمد

شیخ رشید احمد کی اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انارکی پھیلانے کی کوششوں کی مذمت

لاہور(نمائندہ عکس) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انارکی پھیلانے کی کوششوںکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن لانگ مارچ کا شیڈول فراہم کرے ، قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی،

اپوزیشن اپنی بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے فرنٹ لائن سولجر ہیں۔ جمعرات کو لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ، ملاقات میں سیاسی امور ، امن عامہ کی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر داخلہ شیخ رشیدنے اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انارکی پھیلانے کی کوششوںکی مذمت کی ۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن لانگ مارچ کا شیڈول فراہم کرے ، قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے فرنٹ لائن سولجر ہیں۔ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو پریڈ گراو¿نڈ میں جلسے کی اجازت دے دی ہے ۔ جبکہ ن لیگ نے ابھی تک کوئی درخواست نہیںدی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں