بلاول بھٹو زر داری

شہید بھٹو نے سقوطِ ڈھاکا کے بعد ملک کے ٹوٹے پھوٹے ٹکڑوں کو اٹھایا اور سیاسی طور مایوس عوام میں نئی روح پھونکی،بلاول بھٹو زر داری

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ شہید بھٹو نے سقوطِ ڈھاکا کے بعد ملک کے ٹوٹے پھوٹے ٹکڑوں کو اٹھایا اور سیاسی طور مایوس عوام میں نئی روح پھونکی،کوئی بھی محب وطن پاکستانی شہید بھٹو کی کاوشون و منصوبوں کو فراموش نہیں کرسکتا،تعلیم ادارے قائم کیئے، متفقہ آئین دیا اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کو سیاسی طور بااختیار بنایا،پیپلز پارٹی آمر ضیا کی باقیات اور حواریوں کی دہونس دھمکیوں، رکاوٹوں، انتقامی کاروایوں اور ظلم و جبر کے باوجود جدوجہد کو آگے بڑھائے گی۔پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ پیدائش پر اپنے پیغام میں قائدِ عوام کو ان 93 ویں یوم پیدائش پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔

بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ قائدِ عوام ملک میں جمہوریت اور مساوی حقوق کے لئے جدوجہد کا سب سے بڑا آئیکن اور بنیاد رکھنے والا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید بھٹو نے سقوطِ ڈھاکا کے بعد ملک کے ٹوٹے پھوٹے ٹکڑوں کو اٹھایا اور سیاسی طور مایوس عوام میں نئی روح پھونکی،انہوں نے عوام میں نئی روح پھونک کر ملک کے بانی اجداد کے خواب کو نئی جِلا بخشی۔ انہوںنے کہاکہ شہید بھٹو نے اپنے سیاسی و سفارتی تدبر کے ذریعے دشمن سے 90 ہزار جنگی قیدیوں کو رہا کروایا۔بلاول بھٹو زرداری نے ہزاروں مربع کلومیٹر زمین کو واگذار کرانے کے ساتھ ساتھ ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔ انہوںنے کہاکہ ایٹمی پروگرام کا مقصد مستقبل میں اس طرح کی نقصان کو دوبارہ ہونے سے ملک کو بچانا تھا۔

انہوںنے کہاکہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی شہید بھٹو کی کاوشون و منصوبوں کو فراموش نہیں کرسکتا۔ انہوںنے کہاکہ وہ کاوشیں جن کے ذریعے شہید بھٹو نے مائیکرو خواہ میکرو صنعت کو فروغ دے کر ملک کی معیشت کو مضبوط بنایا۔انہوںنے کہاکہ تعلیم ادارے قائم کیئے، متفقہ آئین دیا اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کو سیاسی طور بااختیار بنایا۔انہوںنے کہاکہ قائدِ عوام نے اپنی نصف صدی پر مبنی زندگی کے دوران ملک کیلئے جو کچھ کیا اس کی قائداعظم کے بعد کوئی نظیر نہیں،اس طرح کا کردار نبھانی کی پاداش میں ملک اور اس کے جمہوری نظام کے دشمنوں نے قائدِ عوام کوعدلیہ کے ذریعہ قتل کرایا۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی آمر ضیا کی باقیات اور حواریوں کی دہونس دھمکیوں، رکاوٹوں، انتقامی کاروایوں اور ظلم و جبر کے باوجود جدوجہد کو آگے بڑھائے گی،اس جدوجہد کے ذریعے شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو پایئہ تکمیل پر پہنچائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں