فردوس عاشق اعوان

شہری آبادی کونشانہ بناناہندوتواکی ماری بھارتی فوج کی اخلاقی پستی کی عکاس ہے’ فردوس عاشق اعوان

لاہور(عکس آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ طاقت کے نشے میں چور مودی نے ایک بارپھر بزدلی کامظاہرہ کرتے ہوئے رہائشی علاقوں پر بمباری کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں کونشانہ بنایا ۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ شہری آبادی کونشانہ بناناہندوتواکی ماری بھارتی فوج کی اخلاقی پستی کی عکاس ہے ،ہمیں پاک فوج کے بہادرسپوتوں پرفخر ہے جنہوں نے موثرجوابی کاروائی میں بھارتی چوکیوں کو تباہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں