عمران خان

شہریوں نے مہنگائی اور امریکی سازش کے خلاف احتجاج کیا، عمران خان

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہریوں نے مہنگائی اور امریکی سازش کے خلاف احتجاج کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پاکستان بھر سے احتجاج میں شرکت کرنے والے شہریوں کا مشکور ہوں، خواتین ،بزرگ اور فیملیز نے بارش کے باوجود احتجاج میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں نے مہنگائی ،امریکی سازش اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں