شہد کی مکھیاں

شہد کی مکھیاں پال کر نہ صرف ذاتی بلکہ قومی آمدنی میں بھی اضافہ کیاجاسکتاہے، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ مگس بانی ایک مفید مشعلہ اور منافع بخش ذریعہ معاش بھی ہے لہذاشہدکی مکھیاں پال کر نہ صرف ذاتی بلکہ قومی آمدنی میں بھی اضافہ کیاجاسکتاہے۔

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ شہدکی مکھیاں چاراقسام کی ہوتی ہیں جن میں ڈومنا‘ چھوٹی ‘پہاڑی اور یورپی مکھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہدکی مکھیوں کی سب سے کارآمدپیداوارہدہے جو مقوی غذاہونے کے علاوہ بے شمار بیماریوں کےلئے مفید وجراثیم کش بھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہدکے علاوہ یہ مکھیاں خالص موم پیداکرتی ہیں جو بے شمار مقاصد کےلئے استعمال کیاجاتاہے۔انہوں نے بتایا کہ شہدکی مکھی کا جمع کردہ سریش جراثیم کش ادویات میں استعمال ہوتاہے۔انہوں نے بتایا کہ شہدکی مکھی کا ڈنگ انسانی جسم میں ریح کے درد اور جوڑوں کی سوجن کا موثر ترین علاج ہے اورسب سے بڑھ کر یہ ہمارے پھلدار درختوں‘مختلف فصلوں‘ سبزیوں‘پھلوں میں عمل زیرگی کے ذریعے پیداوار میں اضافہ میں معاون ثابت ہوسکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں