شہباز گل

شہباز گل پر تشدد کے الزامات ، وفاقی پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل پرتشدد کے الزامات کی تحقیقات شروع کردیں، شہبازگل پر تشدد کے الزامات کے حوالے سے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹراسلام آباد کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا،جس میں تفتیشی ٹیم اوراعلی پولیس حکام نےشرکت کی، ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں شہباز گل کی خوراک سے متعلق بھی مکمل نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

پولیس نے تشدد کے الزام پر بیانات قلمبند کرنا شروع کردیے، انکوائری کے دوران ڈاکٹرز کے بیان بھی لے لئے گئے،تشدد سے متعلق انکوائری کی نگرانی آئی جی اسلام آباد خود کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں