شاہ محمود قریشی

شہباز گل نے کچھ جملے ایسے کہے جو نہیں کہنے چاہیے تھے،شاہ محمود قریشی

ملتان(نمائندہ عکس)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہباز گل نے کچھ جملے ایسے کہے جو ان کو نہیں کہنے چاہیے تھے۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جس انداز میں شہباز گل کو گرفتار کیا گیا وہ مناسب نہیں تھا، ہم قانونی اور سیاسی طریقے سے اپنا دفاع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے کچھ جملے ایسے کہے جو ان کو نہیں کہنے چاہیے تھے، انہیں خیال کرنا چاہیے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں