شہباز شریف

شہباز شریف کا کیمپ جیل لاہور آتشزدگی واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ

لندن(عکس آن لائن)مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف نے کیمپ جیل لاہور میں آتشزدگی پراظہار تشویش کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لندن سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے کمروں میں آتشزدگی پریشانی اور فکر کی بات ہے اور خواجہ سعد رفیق کے زخمی ہونے پر دکھ ہے۔شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ فواد حسن فواد سمیت دیگر تمام قیدیوں کے حوصلے قابل ستائش ہیں، انہوں نے فوری طور پر مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ سامنے لائی جائے تاکہ حقائق کا علم ہوسکے۔

واضح رہے کہ گذشتہ شب کیمپ جیل لاہور میں نیب کی بیرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی واقعے میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق معمولی زخمی ہوئے تھے جبکہ مذکورہ بیرک میں فواد حسن فواد مقید تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں