اسدعمر

شہباز شریف آپ نے کہا ساری ساری رات جاگوں گا، پلیز آپ سوجایا کریں،اسدعمر

اسلام آباد(عکس آن لا ئن)پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف آپ نے کہا کہ ساری ساری رات جاگوں گا، آپ پلیز سوجایا کریں۔اپنے بیان میں اسد عمرنے کہاکہ آپ سوجائیں گے تو معیشت کا جو24گھنٹے بیڑا غرق ہو رہا ہے وہ دورانیہ کم ہو کر 16گھنٹے رہ جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ کراچی کی تینوں جماعتوں کے مل جانے کی باتیں ہو رہی ہیں، یہ تو اچھی بات ہے، تین تیتروں کے شکار سے بہتر ہے ایک ہی شکار کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں