عظمی بخاری

شہبازشریف عمران خان ،حواریوں،خوشامدیوں اور چاپلوسوں کیلئے خطرہ بن چکے ہیں‘عظمی بخاری

لاہور(عکس آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف عمران خان ،حواریوں،خوشامدیوں اور چاپلوسوں کیلئے خطرہ بن چکے ہیں، فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ شہبازشریف کو عوام سے ملنے والی محبت حکومت کو کل سے ہضم نہیں ہو رہی۔

حکومت اور پولیس کی بدمعاشی کے باوجود لیگی کارکن اپنے لیڈر کے دیدار کیلئے عدالت پہنچے۔لیگی کارکنوں پر پولیس کا لاٹھی چارج اور بدتمیزی قابل مذمت ہے،راناثنا اللہ کے ساتھ پولیس کا رویہ انتہائی قابل مذمت ہے۔مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اب پارٹی قیادت زیادہ دیر تک کارکنوں کو روک نہیں سکتی۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان اپنی تین نسلوں کا حساب دے چکا ہے۔عمران نیازی اور علیمہ خان ابھی تک اپنے ناجائز اور غیر قانونی اثاثوں کا حساب نہیں دے سکے۔عمران نیازی کی اے ٹی ایمز اور علیمہ خان کی سلائی مشینوں کا جلد یوم حساب آنے والا ہے۔علیمہ خان کو اربوں روپے کے نوٹ چھاپنے والی سلائی مشینیں قوم کو دیکھانا ہوں گی۔عمران نیازی اور چینی چور مافیا کب تک خیر منائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں