شہبازشریف

شہبازشریف، ایل او سی پر بھارتی افواج کی بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے لائن آف کنٹرول (ایل۔او۔سی) پرقابض بھارتی افواج کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین،

پاکستان، نیپال، افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک بھارتی دہشت گردی اور جارحیت کا نشانہ ہیں ،پاکستان کے ساتھ ’ایل۔او۔سی‘ اورچین کے ساتھ ’ایل۔اے۔سی‘ بھارتی جارحیت اور جنگی جنون کا نشانہ ہیں،

بھارت کی اپنے ہمسایوں کے خلاف جنگ وجدل اور سازشیں خطے اور عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا چین سے مار کھانے کا غصہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر اور ’ایل۔او۔سی‘ کے بے گناہ شہریوں پر نکال رہا ہے ،

’آر۔ایس۔ایس‘ کے زیراثر انتہاء پسند ’بی۔جے۔پی‘ اپنی فوج اور عوام کی ذلت ورسوائی کے اقدامات سے باز آجائے ،بھارت میں برسراقتدار انتہاءپسند جنونی ٹولہ مظلوم انسانوں کا لہو بہا کر ذہنی فسطائیت کا ثبوت دے رہا ہے ،

خطے کے دیگر ممالک کو مل کر بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانی چاہئے ،چین، پاکستان، روس اور خطے کے تمام امن پسند ممالک بقائے باہمی اور جارحیت پسندوں کے خلاف مل کر لڑنے کا سمجھوتہ کریں،

قائد حزب اختلاف کا ایل او سی کے باگسر اور نکیال سیکٹر میں شہید ہونے والے شہریوں کے لئے بلندی درجات، لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ۔ شہبازشریف کی طرف سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں