اظہار یکجہتی

شہباز، حمزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے عدالت آنیوالے لیگیوں کی پولیس کیساتھ شدید تلخ کلامی ،ہاتھا پائی اور دھکم پیل

لاہور(عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اظہار یکجہتی کیلئے آنے والے رہنمائوں اور کارکنوں کی پولیس سے ہاتھا پائی اور دھکم پیل ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے آنے والے لیگی رہنما اور کارکنان نے احتساب عدالت کی طرف جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں روک دیا ۔ اس دوران لیگیوں اور پولیس کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد بات ہاتھا پائی اور دھکم پیل تک پہنچ گئی ۔

اس موقع پر لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر اور چوہدری شہباز بھی موجود تھے جنہیں پولیس اہلکاروںنے دھکے دئیے ۔ پولیس افسران نے حالات کو دیکھتے ہوئے خواتین اہلکاروں سمیت مزید نفری طلب کر لی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں