مریم نفیس

شوہر ایک سے زیادہ بیویوں کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتے’ مریم نفیس

لاہور(عکس آن لائن)معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ شوہر ایک سے زیادہ بیویوں کے ساتھ یکساں سلوک نہیں کرسکتے۔

ایک انٹرویو میں اداکار ہ نے کہا کہ مرد کئی بار شادی کرسکتا ہے لیکن دوسری شادی کرنے سے پہلے صرف ایک شادی ختم کرکے ایسا کرسکتا ہے کیونکہ مرد ایک سے زیادہ بیویوں کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس کا احترام کرتی ہوں کہ اسلام ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دیتا ہے لیکن میں ذاتی طور پر سمجھتی ہوں کہ بہت کم خواتین اپنے شوہر کو بانٹنے میں آسانی محسوس کرتی ہیں۔مریم نفیس نے کہا کہ اگر میرے شوہر دوبارہ شادی کرنا چاہتے ہیں تو میں انہیں منع نہیں کروں گی لیکن علیحدگی کی درخواست ضرور کروں گی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر کوئی واقعی ناخوش ہے تو پہلے رشتہ ختم کرنا اور پھر دوبارہ شادی کرنا ایک آپشن ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں