شبلی فراز

شوگر رپورٹ جب سے سامنے آئی، (ن) لیگی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،شبلی فراز

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے،

کہ جب سے شوگر رپورٹ سامنے آئی ہے، (ن) لیگی قیادت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے،

کہ احسن اقبال آج شوگر مافیا کی وکالت کر رہے تھے۔

وہ جانتے ہیں کہ اس مافیا کی سرغنہ ان کی قیادت ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ تین مہینوں کے اندر سب بے نقاب ہو جائے گا،

قوم جان لے گی کہ انہیں کیسے لوٹا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عنقریب انشاءاللہ عوام کوسستی چینی ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں