شوگرمافیا

شوگرمافیا سے متعلق وزیراعظم کا وعدہ جلد پورا ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ شوگرمافیا کی سرپرستی سے متعلق وزیراعظم کا وعدہ جلد پورا ہوگا۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شوگر مافیا کی سرپرستی ، فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کاروائی کا وعدہ کیا تھا، وزیراعظم کا وعدہ جلد پورا ہوگا۔وفاقی وزیرشبلی فرازنے کہا کہ شوگرمافیا سے متعلق بنی گالا میں انتہائی اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں