سیوریج کا پانی

شورکوٹ:میونسپل کمیٹی کی مبینہ غفلت کی وجہ سے سیوریج کا پانی گلیوں میں کھڑا ہوگیا

شورکوٹ(نمائندہ عکس آن لائن) میونسپل کمیٹی کی مبینہ غفلت کی وجہ سے سیوریج کا پانی گلیوں میں کھڑا ہوگیا.

شورکوٹ شہر کے علاقہ محلہ سرائے کی گلیوں میں ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود سیوریج کا پانی کھڑا ہونے

کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے سیوریج کا پانی گلیوں میں کھڑا ہونے کی وجہ سے گھروں میں محصور ہو کر

رہ گئے ہیںجبکہ سیوریج کے پانی سے شدید بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا بھی خطرہ ہے .

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار میونسپل کمیٹی کو درخواستیں دیں گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی،

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر شور کوٹ فیضان احمد ریاض سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں