ہما علی

شوبز کی دنیا میں آکر زندگی کا تلخ نصاب پڑھنے کو ملا ، ہما علی

لاہور(عکس آن لائن ) فلم اور اسٹیج کی معروف اداکارہ ہماعلی نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں آکر زندگی کا تلخ نصاب پڑھنے کو ملا ہے جو عام زندگی میں نہیں سیکھ سکتی تھی وہ باتیں میںنے شوبز میں آکر سیکھی ہیں،دوسروں شعبوں کی نسبت شوبز میں زیادہ حسد کیا جاتا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے ہما علی نے کہا کہ میرا شمار ان خوش قسمت لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی محنت کے بل بوتے پر شوبز کی دنیا میں اپنا مقام بنایا ، یہاں لوگ آپ سے بغض رکھتے ہیں حسد کرتے ہیں اور آپ کی ٹانگیں کھینچتے ہیں لیکن آنکھوں دیکھا حال ہے ایسے لوگ نہ کبھی کامیاب ہوتے ہیں اور نہ ہی آپ انہیں مطمئن دیکھیں گے۔

انہوںنے کہا کہ شوبز کی دنیا میں آکر جو کچھ سیکھا ہے اس سے میں مضبوط ہوئی ہوں ، کون آپ کا حقیقی دوست ہے اور کون دوست نما دشمن ہے اچھی طرح معلوم ہو گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں