ہما علی

شوبز میں کام حاصل کرنے کیلئے کبھی سفارش کا سہارا نہیں لیا’ ہما علی

لاہور ( عکس آن لائن) فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کی خوبرو اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ شوبز میں کام حاصل کرنے کے لئے کبھی سفارش کا سہارا نہیں لیا ، کامیابیوں کے جس سفر کی جانب گامزن ہوں اس میں والدین کی خصوصی دعائیں شامل ہیں ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ابتداء فلم سے ہوئی تھی اور بعد میں اسٹیج کی طرف آئی جہاں مجھے پرستاروں کی جانب سے بے پناہ محبت ملی ۔ کبھی شہرت کے لئے شارٹ کٹ راستہ استعمال کرنے کی قائل نہیں رہی ،محنت کاسفر طویل ضرور ہوتا ہے مگر اس میں انسان کی عزت ضرور محفوظ رہتی ہے ۔ہما علی نے کہا کہ رقص اسٹیج ڈرامے کا لازمی جزو ہے لیکن مجھے اپنی حدود کا پتہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں