ثنا فخر

شوبز میں شادی کے بعد بھی کامیابیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے ،شوہر نے ہر قدم پررہنمائی کی ‘ ثنا

لاہور(عکس آن لائن)اداکارہ ثنا فخر نے کہا ہے کہ جب تک ہمت ہے شوبز میں کام کرتی رہوں گی ،اپنی فنی اور نجی زندگی سے مطمئن ہوں ،شادی شدہ زندگی کی گاڑی کو آگے چلانے کیلئے میاں بیوی کے درمیان اعتماد کا رشتہ بہت ضروری ہے۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ میں دل کی صاف ہوں اور جو بات حق اور سچ ہوتی ہے میں اسے کسی نتائج کی پرواہ کئے بغیر منہ پر کہہ دیتی ہوں ۔

میں منافقت کی قائل نہیں او رمجھے ایسے لوگوں سے بھی سخت نفرت ہے ۔ ثنا فخر نے کہا کہ شوبز میں شادی کے بعد بھی میری کامیابیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اور اس کا کریڈٹ اپنے شوہر کو دوں گی جو ہر قدم پر میری رہنمائی کرتے ہیں اور سپورٹ دیتے ہیں۔ ثنا فخر نے کہا کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے کو سمجھنا چاہیے ، زندگی کی گاڑی کو آگے چلانے کیلئے میاں بیوی کے درمیان اعتماد کا رشتہ نا گزیر ہوتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں