شمالی کوریا

شمالی کوریا کی لانگ رینج میزائل کے تجربے کی تصدیق

پیانگ یانگ (عکس آن لائن) شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے مزید ایک تجربے کی تصدیق کر دی ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی کوریا حکومت نے نئی قسم کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کی تصدیق کردی ۔

بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ مملکت کم جونگ ان نے بذات خود اِس ٹیسٹ کا حکم دیا تھا۔ یہ میزائل جاپانی پانیوں میں تقریبا ایک ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ٹوکیو حکومت کے ساتھ ساتھ امریکہ، جنوبی کوریا اور جرمنی نے اس تجربے کی شدید مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کے تحت شمالی کوریا کو بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں