عمران اسماعیل

شریف خاندان جب بھی اقتدار میں آیا اپنے کاروبار کو ترقی دلائی، عمران اسماعیل

کراچی (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ شریف خاندان جب بھی اقتدار میں آیا اپنے کاروبار کو ترقی دلائی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران اسماعیل نے کہا کہ کابینہ کی جانب سے سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترکی سے ملکی تعلقات بہتر کرنے کی بجائے شہباز شریف نے دورے میں اپنے بیٹے سلمان شہباز کے سولر انرجی کے معاہدے کروائے اور اب سلمان کی کمپنی سے سولر خریدے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی بڑھا، لوڈشیڈنگ کرو اور اپنے سولر بیچو شریف خاندان نے تو ملک کو بھی بیچ دیا ہوگا بس ظاہر ہونا باقی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان جب بھی اقتدار میں آیا اپنے کاروبار کو ترقی دلائی، کیا ملک میں کوئی ایسا ادارہ موجود نہیں جو ان سے پوچھ سکے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں