حارث رؤف

شروع میں لڑکیاں تنگ کرتی تھیں تو اچھا لگتا تھا، اب برا لگتا ہے، حارث رؤف

لاہور (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کو لڑکیاں کچھ زیادہ ہی پریشان کرتی ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں حارث رؤف نے اپنے کیرئیر کے مشکل ترین دنوں سمیت کئی دیگر پہلوؤں کا تذکرہ کیا۔ایک سوال کے جواب میں حارث رؤف نے کہا کہ کیرئیر کے آغاز پر جب لڑکیاں تنگ کرتی تھیں تو اچھا لگتا تھا تاہم اب برا لگنے لگا ہے، جب آپ ینگ ہوتے ہیں تو کوئی لڑکی آکر بات کرے یا تصویر لے تو آپ کو اچھا لگتا ہے،

لیکن وقت کے ساتھ یہ ساری باتوں سے آپ تنگ آجاتے ہیں۔ایک سوال پر قومی کرکٹر نے بتایا کہ لڑکی سادہ ہونی چاہیے جسے میری کرکٹ کے بارے میں زیادہ دلچسپی نہ ہو، اسے کرکٹ سے زیادہ میری فکر ہو۔حارث رؤف نے کہاکہ میں پسند کی شادی کو ارینج میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں