احسن اقبال

شدید مالی بحران ہمیں 4سال بعد ورثے میں ملا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(عکس آن لائن)رہنما پاکستان مسلم لیگ(ن)اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج کا شدید مالی بحران ہمیں4سال کے بعد ورثے میں ملا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہاکہ آج پاکستان ایک بحرانی صورتحال سے گزر رہا ہے، آج شدید مالی بحران ہے جو ہمیں4سال کے بعد ورثے میں ملا ہے، ہم مشکل حالات میں معیشت کو آگے لے کر جا رہے ہیں، ہم کم وسائل میں زیادہ مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے فنڈز جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے منصوبے مکمل نہیں ہوئے،

اس وقت پاکستان کا کوئی دشمن پاکستان کی بد خوئی نہیں کر رہا، ہمارے ملک کے اندر سے لوگ ملک کی بدخوئی کر رہے ہیں، مشکل صورتحال کے باوجود ملک کو درست سمت لے جانے کی کوشش میں ہیں۔احسن اقبال نے کہاکہ حکومت کی توانائی بچت پالیسی پر عمل کرتے ہوئے غیر ضروری اخراجات روکنا ہوں گے، ماضی کے مقابلے آج ہمیں زیادہ محنت کی ضرورت ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، معیشت کی بہتری کے لئے وسائل کے ضیاع کو روکنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں