شب معراج

شب معراج پر فلسطینی بڑھ چڑھ کر مسجد اقصی میں حاضری دیں،الشیخ صبری

مقبوضہ بیت المقدس( عکس آن لائن)مسجد اقصی کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 27 رجب المرجب کو شب معراج کے موقعے پر قبلہ اول میںزیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینی بنائیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں الشیخ صبری نے کہا کہ شب معراج بھی ایک ایسا موقع ہے جسے ہم مسجد اقصی کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنانے کا فایدہ اٹھا سکتے ہیں۔

معراج نبوی اور مسجد اقصی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ اس موقعے پر فلسطینیوںکو زیادہ سے زیادہ وقت مسجد اقصی میں عبادت وریاضت میں گذارنا چاہیے۔انہوں نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ کرونا وبا کے خطرے کے پیش نظر مسجد اقصی میں آتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ معراج اور اسرا کا سفر بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مجعزہ ہے جس کا ذکر قرآن پاک اور احادیث نبوی میںموجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شب معراج مسجد اقصی کے ساتھ ربط و تعلق مضبوط بنانے کا موقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں