شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات جاری

راولپنڈی (عکس آن لائن)راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات جاری کر دئیے۔سی پی او راولپنڈی کی ایڈوائس پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کے تھری ایم پی او کے تحت آرڈر جاری کیے۔

جاری کیے گئے نظر بندی کے احکامات کے مطابق شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں۔آرڈز میں کہا گیا کہ 9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش درکار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں