فلم ''ڈنکی'

شاہ رخ خان کی ڈنکی نے پوری دنیا میں 323کروڑ کا بزنس کرلیا

ممبئی(عکس آن لائن)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی کامیڈی ڈراما فلم ڈنکی نے پوری دنیا میں323کروڑ کا بزنس کرلیا۔

پرابھاس کی فلم سالار کی ریلیز کے بعد ڈنکی کا بزنس متاثر ہوا تھا لیکن اب اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور صرف ایک ہفتے میں یہ سنگ میل عبور ہوا ہے۔دوسری طرف پرابھاس کی فلم سالار نے اوپننگ ڈے پر 178کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس کرکے انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا ہے ارر اس کا ایک ہفتے کا مجموعی بزنس 500کروڑ تک جا پہنچا ہے۔

سالار کے بزنس میں وقت گزرنے کے ساتھ کافی کمی ہوگئی ہے اور اوپننگ ڈے پر 90کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم ساتویں دن صرف 13کروڑ سمیٹ سکی۔واضح رہے کہ سالار ڈائریکٹر پرشانت نیل نے اس سے قبل بھی شاہ رخ کی فلم زیرو سے مقابلہ کیا تھا اور ان کی فلم کے جی ایف نے متعدد ریکارڈ قائم کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں