شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کی واپسی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی،اداکار نے نئے اشتہار کی ویڈیو شیئر کردی

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کی طویل عرصے کے بعد سکرین پر واپسی نے مداحوں کو خوشی سے نہال کردیا ہے۔شاہ رخ خان سکرین پر واپس نظر آتے ہی ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔اداکار نے سکرین پر واپسی کے ساتھ ہی ٹوئٹر پر بھی ایک طویل عرصے کے بعد ٹوئٹ کیا ہے۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر اپنے ایک نئے اشتہار کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ بھرپور ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔

اداکار کو اس اشتہار میں اسی نئے انداز میں دیکھا جاسکتا ہے جوکہ اْنہوں نے اپنی نئی فلم ‘پٹھان’ کے لیے اپنایا ہے۔ مداح اداکار کی واپسی پر اپنے اپنے انداز میں خوشی کا اظہار کررہے ہیں، کچھ مداح دلچسپ میمز شیئر کررہے ہیں تو کچھ شاہ رخ خان کی واپسی کی سوشل میڈیا پر دھوم دیکھ کر انکی شہرت کا موازنہ اْن کے ساتھی بالی ووڈ اداکاروں سے کررہے ہیں۔جبکہ کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکار نے اس اشتہار کے ذریعے اپنی فلم ‘پٹھان’ کی پہلی جھلک دکھا دی ہے تاہم، وہ پوری فلم دیکھنے کا بہت بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں