shahrukh-khan

شاہ رخ خان نے عالیہ بھٹ کو ماں بننے کے بعد نیا خوبصورت نام دیدیا

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کو ماں بننے کے بعد ایک نیا خوبصورت نام دے دیا ہے۔شاہ رخ خان نے گزشتہ روز مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ گفتگو کیلئے ایک سیشن رکھا، جس میں اداکار نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات بھی دیے۔اداکار سے ایک مداح نے اس سیشن کے دوران ایک سوال کیا کہ عالیہ بھٹ آپ کو ‘SRK’ کی بجائے صرف ‘SR’ کیوں بلاتی ہیں ؟اْنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ’SR’ کا مطلب پیارا اور رومانوی ہوسکتا ہے یا شاید سینئر اور قابل احترام یا پھر شاید صرف شاہ رخ بھی ہوسکتا ہے۔

شاہ رخ خان کی مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر سامنے آنے والی کنفیوڑن کو عالیہ بھٹ نے خود ہی دور کردیا۔عالیہ بھٹ نے شاہ رخ خان اور ان کے مداح کی اس گفتگو کا حصّہ بنتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو’SR’ اس لیے کہتی ہوں کیونکہ آپ بہت پیارے اور قابلِ احترام ہیں۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ لیکن اب 25 جنوری سے میں آپ کو پٹھان کہہ کر بلائوں گی۔جس پر شاہ رخ خان نے جواب میں لکھا کہ ٹھیک ہے چھوٹی، اور اب میں تمہیں ‘اماں بھٹ کپور’ کہوں گا!

اپنا تبصرہ بھیجیں