سیر سپاٹے

شاہینوں کے سری لنکا میں میں سیر سپاٹے

کولمبو (عکس آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کے بعد سیر و تفریح پر نکل پڑے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے بیٹر فواد عالم نے سیر سپاٹے کی تصویر شیئر کر دی۔فواد عالم کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، اظہر علی، سرفراز احمد اور نعمان علی موجود ہیں۔

فواد عالم نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ بارش، اچھے دوست اور ٹھنڈی ہوائیں، بس ایک کپ چائے کی کمی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں